انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کا سات روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی آفسر سے رپورٹ طلب کرلی اور عابد باکسر کو دوبارہ چھبیس اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔عابد باکسر کو پولیس اہلکار سے رائفل چھیننے اور پولیس حراست سے مبینہ فرار کے مقدمے میں پیش کیاگیا تھا۔عابد باکسر کیخلاف تھانہ فیصل ٹاﺅن میں مقدمہ درج ہے جبکہ ملزم کیخلاف لاہور کے دیگر 2 تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں ۔
عابد باکسر کا 7 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

عابد باکسر کا 7 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور