تازہ ترین قومی خبریں بین الاقوامی خبریں کاروباری خبریں کھیل کی خبریں تفریح صحت دلچسپ اور عجیب و غریب خصوصی رپورٹپاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر آج دوسرے روز بھی دو طرفہ تجارت کے لیے بند رہا۔کسٹم ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر کراسنگ کے دونوں جانب مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے لیے سفری دستاویزات کی شرط عائد کر دی گئی ہے۔کسٹم ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈرائیوروں کے سفری دستاویزات سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت نے گزشتہ سال کیا تھا جس پر عملدرآمد کل سے شروع کردیا گیا ہے۔کسٹم ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر کراسنگ سے پیدل آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔