سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے، خواجہ آصف ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون اور قواعد کے مطابق ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو تسلیم کرنا چاہیے۔خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن ڈرامہ تھا، ایک کیس دو عدالتوں میں لے جایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہماری پارٹی سے انتخابی نشان بھی لیا گیا۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پارٹیوں میں جمہوریت کے لیے انٹرا پارٹی الیکشن شفاف طریقے سے ہونے چاہئیں۔