قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر پی ٹی آئی آگے جبکہ 2 پر پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے۔
آج قومی اسمبلی کے جن 8 حلقوں پر ضمنی انتخابات ہوئے ان میں سے این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 157 ملتان، این اے 237 ملیر کراچی اور این اے 239 کورنگی کراچی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے جن 3 حلقوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، ان میں پی پی 241 بہاولنگر، پی پی 209 خانیوال اور پی پی 139 شیخوپورہ شامل ہیں۔
اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 22 مردان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 9051 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے مولانا محمد قاسم 8830 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں
این اے 24 چارسدہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے حمایت یافتہ اور اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان 16531 ووٹ لے کر پیچھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 18822 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، این اے 31 پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 38287 ووٹ لے کر آگے جبکہ اے این پی کے غلام بلور 21028 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 108 فیصل آباد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 30903 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیر علی نے 22183 ووٹ حاصل کیے، این اے 118 ننکانہ صاحب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 13786 ووٹ لے کر آگے جبکہ ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل 12915 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں
این اے 157 ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی 26974 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار مہر بانو قریشی 20683 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں، این اے 237 ملیر کراچی میں پیپلز پارٹی کے عبد الحیکم بلوچ 9180 ووٹ لے کر اگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 8136 پیچھے ہیں۔
این اے 239 کورنگی کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران خان 3111 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سیّد نیئر رضا 711 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
صوبائی سطغ پر پی پی 139 شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے چودھری افتخار بھنگو 16405 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے ابوبکر شرقپوری 14099 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں، پی پی 209 خانیوال میں 3 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے فیصل خان نیازی 19377 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے چودھری ضیاء الرحمان 15127 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
پی پی 241 بہاولنگر میں 16 پولنگ اسٹیشنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے ملک مظفر خان اعوان 17082 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے امان اللہ ستار باجوہ 13449 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔