حالیہ ضمنی انتخاب میں عابد شیر علی کی انتخابی مہم میں حصہ لینے، اور اس طرح ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر فیصل آباد نے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کو نوٹس جاری کردیا۔
نوٹس میں رانا ثنا اللہ کو آج وضاحت کے لیے پیش ہونے اور تحریری جواب جمع کرانے کا کہا گیا ہے، رانا ثناء اللہ کو گھر گھر جا کر عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر طلب کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ عوامی نمائندوں کو فوری طور پر انتخابی حلقے کی حدود سے باہر نکالا جائے۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے یہ بھی کہا ہے کہ انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک کسی عوامی نمائندے کو حلقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں، اگر کسی سرکاری ملازم نے عوامی نمائندے کی حلقے میں داخل ہونے میں معاونت کی تو انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Leave feedback about this