ضمانت منظوری کے بعد صنم جاوید ایک اور مقدمے میں گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا۔صنم جاوید کے خلاف شادمان تھانے میں 9 مئی کو آتشزدگی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کو تھانہ شادمان منتقل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔ماڈل ٹاو¿ن پولیس نے مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے پر صنم جاوید کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
Leave feedback about this