پشاور:خیبر پختونخوا کے ضلع کرم دو قبائل کے درمیان ایک بار پھر قبائلی تصادم ،فائرنگ سے11افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا، ضلع بھر میں راستے محفوظ بنانے اور حالات معمول پر لانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔پولیس کا اس بارے کہنا ہے کہ علاقے میں پولیس، سکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی ، واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔سابق ایم این اے اور جرگہ ممبر پیر حیدر علی شاہ نے کہا کہ جرگہ ممبران قبائل کے مابین امن معاہدے کیلئے پہلے سے موجود ہیں۔کرم میں پہلے بھی کئی بار قبائلی تصادم کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے
Leave feedback about this