صنم جاوید کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں خارج پاکستان Roze News
پاکستان جرائم

صنم جاوید کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں خارج

صنم جاوید کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں خارج

صنم جاوید کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں خارج

لاہور: پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔واضح رہے کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد اور منظور کیے جا رہے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل نے حلقہ این اے 119، این اے 120 اور پی پی 150 سے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف صنم جاوید کی اپیلیں خارج کر دیں۔اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے آر او کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔واضح رہے کہ صنم جاوید نے این اے 119 اور 120 سے کاغذات جمع کرائے تھے جب کہ جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

Exit mobile version