تازہ ترین

صدر وچیف الیکشن کمشنر کی ملاقات ، اٹارنی جنرل منٹس دینے سپریم کورٹ پہنچ گئے

صدر وچیف الیکشن کمشنر کی ملاقات ، اٹارنی جنرل منٹس دینے سپریم کورٹ پہنچ گئے

سپریم کورٹ میں عام انتخابات کیس کی سماعت آج ریگولر کیسز کے بعد ہوگئی چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کریگا، جس میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں ۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سپریم کورٹ پہنچ گئے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صدر اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان ہونیوالی ملاقات کے منٹس داخل کررہے ہیں ، صدر مملکت سے مشاورتی اجلاس کے منٹس عدالت کودورگا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیس کی سماعت ریگولر کیسز کے بعد کرینگے ، منٹس دینے میں کتنا وقت لگے گا؟اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ آدھے گھنٹے تک منٹس فراہم کردینگے ۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پھر کیس آخر ہی ہوگی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image