سپریم کورٹ آف پاکستان میں صد ر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو عہدے سے برطرف کرنے کی درخواست دائر کردی گئی ۔صدر مملکت کوبرطرف کرنے کی یہ درخواست شہری چوہدری امتیاز نے دائر کی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی صدر کے عہدے کے اہل نہیں رہے ، سپریم کورٹ صدر مملکت کو فوری طورپر عہدے سے برطرف کردے۔درخواست گزارنے موقف اختیار کیا ہے کہ صدر ایک سیاسی جماعت سے منسلک اور جانبدار ہیں ، انہوں نے حکومت کی قانون سازی کو سیاسی جماعت کے چیئرمین کے کہنے پر منظور نہیں کیا ۔درخواست گزار کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو فریق بنایاگیاہے۔
Leave feedback about this