اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں مدعو کرنے پرقطری وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان کو فخر ہے کہ قطر میں اس تاریخی ایونٹ پر پاکستانی سیکیورٹی فورس اور پروفیشنل اور مزدور بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر انہوں نے کہا کہ صدر فیفا سے لیاری میں موجود فٹبال کے کھلاڑیوں کی صلاحیت کیلئے بھی بات کی ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ قطر سے اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں کی سطح پر لیجانے کے لئے پرعزم ہے۔
Leave feedback about this