صدر زرداری کیخلاف جعلی بینک اکائونٹ کا مقدمہ داخل دفتر کردیاگیا پاکستان Roze News
پاکستان جرائم

صدر زرداری کیخلاف جعلی بینک اکائونٹ کا مقدمہ داخل دفتر کردیاگیا

صدر زرداری کیخلاف جعلی بینک اکائونٹ کا مقدمہ داخل دفتر کردیاگیا

صدر زرداری کیخلاف جعلی بینک اکائونٹ کا مقدمہ داخل دفتر کردیاگیا

کراچی کی بینکنگ کورٹ نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بینک اکانٹ کا مقدمہ داخل دفتر کر دیا۔آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکانٹ کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران وکیل نے کہا کہ آصف زرداری صدر ہیں انہیں آئینی استثنی حاصل ہے۔ بینکنگ کورٹ نے کہا کہ جب تک آصف زرداری صدر ہیں، ان کے خلاف مقدمے کی سماعت نہیں ہو گی۔فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، ان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ فریال تالپور اسمبلی اجلاس کے باعث مصروف ہیں استثنی دیا جائے۔جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Exit mobile version