پاکستان

صدرمملکت کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج

صدر مملکت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل نظرثانی کیلیے واپس بھجوادیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردی۔ درخواست شہری ظہور مہندی کی جانب سے دائر کی گئی تھی درخواست گزارنے صدر عارف علوی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی استدعا کررکھی تھی۔درخواست گذار کے مطابق میری صدارتی امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال درست نہیں ہوئی، عارف علوی کے کاغذات پر میرے چھ اعتراض تھے، صدارتی الیکشن کے وقت عارف علوی انڈر ٹرائل ملزم تھے اور صدارت کیلئے اہلیت نہیں رکھتے تھے ظہور مہدی کے مطابق میرے صدر کا الیکشن لڑنے کے کاغذات کا تائید کنند ہ تجویز کنند ہ نہ ہونے پر خارج کیاگیا۔ اہلیت نہ رکھنے والے کو صدر بنانے کی وجہ سے ملک اسوقت بحران کا شکار ہے اور سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے دست وگریباں ہے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image