پاکستان

صحت مند پنجاب کیلئے ٹی بی کے خاتمے کی جنگ جیتنا ہوگی ، مریم نواز

صحت مند پنجاب کیلئے ٹی بی کے خاتمے کی جنگ جیتنا ہوگی ، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صحت مند پنجاب کے لیے ٹی بی کے خاتمے کی جنگ جیتنا ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انسداد ٹی بی کے عالمی دن پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن ٹی بی کے مکمل خاتمے کا دن ہے۔ یہ ہماری غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی بی قابل علاج ہے، عوام میں اس حوالے سے آگاہی بہت ضروری ہے، صحت مند پنجاب کے لیے ٹی بی کے خاتمے کی جنگ جیتنا ہوگی۔مریم نواز نے کہا کہ بروقت تشخیص اور موثر علاج سے ٹی بی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، ٹی بی سے مرنے والے مریضوں کی جانیں موثر علاج سے بچائی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی بی کی روک تھام کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کی معیاری علاج تک رسائی کو یقینی بنانا ہو گا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ جان لیوا مرض سے لڑنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، ٹی بی سے مرنے والی ماو¿ں، بہنوں اور بیٹیوں کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image