دنیائے کرکٹ کے عظیم فاسٹ بولر شعیب اختر نے رواں سال کے آغاز میں اپنی زندگی پر بننے والی بائیو پک “راولپنڈی ایکسپریس” بنانے کا اعلان کیا تھا۔
کرکٹ میں اپنی جارحانہ بالنگ سے شہرت پانے والے شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی بائیو پک میں انکا کردار ادا کرنے والے چہرے کا انکشاف ہوگیا ہے۔
پاکستانی گلوکار اور اداکار عمیر جسوال نے اپنے سوشل پلیٹ فارمز پر اعلان کیا کہ وہ لیجنڈری فاسٹ بولر کا کردار ادا کریں گے۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر عمیر جسوال نے لکھا کہ ’ آپ سب کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں کہ راولپنڈی ایکسپریس میں لیجنڈ شعیب اختر کا کردار ادا کرنے پر مجھے فخر ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے ہم اپنی کوششوں میں کامیاب ہوسکتے ہیں، ہم آپ کے سامنے اپنی نوعیت کی پہلی بایوپک فلم لانے کے منتظر ہیں جو دنیا بھر میں اپنی پہچان بنائے گی۔
شعیب اختر کی زندگی پر بنائی گئی یہ فلم 16 نومبر کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔
Leave feedback about this