شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس ، آئی جی اسلام آباد کا ترمیمی جواب جمع پاکستان Roze News
پاکستان جرائم

شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس ، آئی جی اسلام آباد کا ترمیمی جواب جمع

شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس ، آئی جی اسلام آباد کا ترمیمی جواب جمع

شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس ، آئی جی اسلام آباد کا ترمیمی جواب جمع

عدالتی حکم کے باوجود شیری مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر کی جانب سے ترمیمی جواب جمع کرا دیا گیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالت حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے جواب کی کاپی پٹیشنرز کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیدیا تھا۔عدالت نے آئی جی کی جانب سے مہلت کی استدعا پر 26 جون تک مہلت دیدی تھی۔

Exit mobile version