اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت میں آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ۔عدالت کے بار بار کے حکم کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر آئی جی اسلام آباد پر جرمانہ عائد ہوا ۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تین صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کردیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل آئی جی 25 ہزار روپے پٹینشنر شیریں مزاری کو دیں ۔
Leave feedback about this