شیخ رشید کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے 7 دن کی مہلت تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

شیخ رشید کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے 7 دن کی مہلت

شیخ رشید کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے 7 دن کی مہلت

شیخ رشید کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے 7 دن کی مہلت

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے آر پی او راولپنڈی سید خرم علی سے سات دن میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی حرسات کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی آر پی او راولپنڈی سید خرم علی عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے استفسار کیا کہ شیخ رشید اور ان کے ساتھ دیگر 2 اشخاص کہاں ہیں؟آپ لکھ کر عدالت کو دینگے یا شیخ رشید کو پیش کرینگے؟آر پی او راولپنڈی نے عدالت سے مزید 15 دن کا وقت مانگ لی ا۔عدالت نے کہا کہ پندرہ دن بہت زیادہ ہیںیہ عام معاملہ نہیں ، دو دن کی مہلت بھی بہت زیادہ ہوگی ۔جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ وکیل درخواست گزار سردار عبدالقیوم کے کہنے پر مزید سات دن کی مہلت دیتاہوں

Exit mobile version