راولپنڈی:پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق اسلام آباد پولیس نے رات گئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو راولپنڈی بحریہ ٹاؤن میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کر کے میڈیکل چیک اپ کے بعد تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا،ان کے خلاف تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے،مقدمہ پیپلز پارٹی راولپنڈی کے نائب صدر راجہ عنایت کی مدعیت میں درج کیا گیا۔شیخ رشید کیخلاف درج ایف آئی آر کے متن میں مدعی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو عمران خان کومروانا چاہتا ہے اس سلسلے میں تمام معلومات موجود ہیں جو وہ بتانے کے لئے تیار ہے۔شیخ رشید نے تمام بیان تیار کردہ سازش کے تحت دیا وہ سابق صدر کو بدنام کرنا چا ہتا ہے ایسا کر کے شیخ رشید احمد آصف علی زرداری اور ان کے خاندان کے لئے مستقل خطرہ پیدا کرنا چاہتا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ کی درخواست 30جنوری کو موصول ہوئی۔شیخ رشید کے خلاف درخواست ملنے پر رپورٹ درج کر کے انکوائری 196بی کے تحت انکوائری کی گئی۔شیخ رشید احمد نے کوئی موقف نہیں دیا جس پر120بی153اے اور 506ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
Leave feedback about this