شیخوپورہ میں موٹروے پر مسافروں سے بھری ہوئی بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔شیخو پورہ موٹروے پر خانقاہ ڈوگران انٹر چینج کے قریب بس اُلٹ گئی مسافر بس کو حادثہ تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا
حادثے میں ہلاک ہونیوالے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔حادثے کا شکار مسافر مسیحی برادری کی تقریب میں شرکت کیلئے حافظ آباد سے مریم آباد جارہے تھے ۔دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ پر کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔