شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ، بلاول بھٹو تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ، بلاول بھٹو

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ، بلاول بھٹو

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ، بلاول بھٹو

بلاول نے کہا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ۔بلاول نے یوم تکریم شہدا کے موقع پر کہا کہ ہر محبت وطن پاکستانی اپنی مٹی کی محبت میں شہید ہونیوالوں سے محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے شہدا کو بھول جاتی ہیں ان کا تاریخ میں نام لینے والا کوئی نہیں ہوتا ، شہدا کے خون کا ہم سب پر قرض ہے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آئیں ملکر عہد کریں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خاطر نفرتوں کی تمام دیواروں کو گرادیں گے اور وطن کے تمام شہدا کی قربانیوں کو ناصرف یاد رکھا جائیگا بلکہ ان کی حرمت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ۔

Exit mobile version