روسی عدالت نے گرفتار امریکی رپورٹر کی حراست میں توسیع کردی امریکی رپورٹرایون گریشکووچ کو تیس اگست تک حراست میںرکھا جائیگا ۔امریکی رپورٹرکو جاسوسی کے الزام میں ماسکو سے مارچ میں گرفتار کیاگیا تھا ۔امریکا نے ایون گریشکووچ کی فوری رہائی کامطالبہ کیاہے۔اس حوالے ترجمان وائٹ ہاﺅس نیشنل سکیورٹی جان کر بی نے کہا کہ ایون گریشکووچ کی حراست میں توسیع نہیں ہونی چاہیے اورامریکی اخبار کے رپورٹر کوفوری رہا کیاجانا چاہئے ۔جان کر بی نے مزید کہا امریکا ایون گریشکووچ ت قونصلر رسائی چاہتا ہے ۔