اسلام آبادہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو 3 ایم پی او اختیارات استعمال کرنے سے تاحکم ثانی روک دیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ ڈپٹی کمشنر بطور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کس اختیار کے تحت ایم پی او آرڈر جاری کررہے ہیں ؟عدالت نے ڈی سی اسلام آباد سے مکالمہ کیا کہ آئندہ سماعت تک آپ ایم پی او کا کوئی آرڈر پاس نہیں کرینگے ، ڈپٹی کمشنر صاحب آپ سمجھ رہے ہیںنہ ؟اس دوران لاافسر نے ملٹری ڈکٹیٹر دور کا 1965 کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش کیا۔عدالت نے اسٹیٹ کونسل کا جواب غیر تسلی بخش اور معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کے حکم میں بھی توسیع کردی ۔
Leave feedback about this