کراچی: شہر قائد میں بھی سولہ سے 19 مارچ کے دوران ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے، شہر میں سمندری ہوائیں چلنے سے رمضان کے پہلے عشرے میں موسم بہتر رہے گا۔ موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مارچ کے آخری اور اپریل کے ابتدائی دنوں میں مغربی ہواؤں کے سسٹم اثر انداز ہوسکتے ہیں، سولہ مارچ کو مغریب ہواؤں کا ایک سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگا۔ موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ یہ سسٹم 23 مارچ تک ملک پر اثر انداز رہے گا۔ سسٹم کے زیر اثر بلوچستان، سندھ میں بارشوں کا مکان ہے، بارشوں سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ایک اور مغربی ہواؤں کا سسٹم چوبیس سے ستائیس مارچ تک ملک پر اثر انداز ہوسکتا ہے، رمضان کے پہلے عشرے میں ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے کم درجہ حرارت دہنے کا امکان ہے۔
Leave feedback about this