پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ہیلی کاپٹر نے ڈی آئی خان سے واپسی پر ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی تھی عمران خان کو مقامی بچوں نے دیکھ کر ہجوم اکٹھا کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے فنی خرابی پر ہیلی کاپٹر اڈیالہ گاؤں کے قریب اتار لیا۔ پی ٹی آئی کے کارکن کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ میں عمران خان اور ان کے ساتھی مکمل طور پر محفوظ تھے۔
تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور پا کستانی کرکٹ کے سابق کپتان عمران خان کو دیکھتے ہی کرکٹ کھیلتے بچوں اور نو جوانوں کا ہجوم اکٹھا ہو گیا، جن سے عمران خان نے کرکٹ پر بات کی ، کہ اچانک ایک نو جوان نے عمران خان سے بونیر میں جنگلات اور درختوں کے کٹاؤ پر وزیر اعلیٰ محمود خان کی شکایت کی جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ابھی اس کو دیکھتا ہوں ہم درخت لگا ریے ہیں اور یہ کاٹ رہے ہیں میں بھی ابھی اس معاملے کا پتہ کرتا ہوں
پاکستان
شہری کی عمران خان سےوزیر اعلیٰ محمود خان کیخلاف شکایت
- by Rozenews
- اکتوبر 8, 2022
- 0 Comments
- 1351 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this