پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں طبیعت خراب ہوگئی ۔شہریار آفریدی کمزوری اور خرابی صحت کے باعث لڑکھڑا اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد سہارا دیکر انہیں پولیس کنٹرول روم لے جایاگیا۔شہریار آفریدی کا چیک اپ کرنے کیلئے ڈاکٹر کو بھی بلالیاگیا اور انہیں ہنگامی طبی امداد دی گئی ۔علاوہ ازیں شہریار آفریدی نے نیب ، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو گرفتار ی سے روکنے کی درخواست بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی ۔نیب ، ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے ۔
Leave a Comment