پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کو قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کی آئندہ حکمت عملی کا انتظار ہے،پی ٹی آئی چیئرمین کی حتمی منظوری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کو صدر عارف علوی اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا آج عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کریں گے،آج خیبرپختونخورا اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنر کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے کہاکہ گورنر پنجاب آج کسی بھی وقت اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس پر دستخط کردیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے جمعرات کی رات10بج کر10منٹ پر اسمبلی توڑنے کی سمری بھجوائی تھی۔
Leave feedback about this