تازہ ترین

شہباز شریف کا چترال میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت

شہباز شریف کا چترال میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت

شہباز شریف نے چترال میں سرحدی چوکیوں پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔اپنے بیا ن میں شہباز شریف نے کہاکہ پاک فوج کے دلیر فوجیوں نے بارہ دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار ا اور اس مٹی کے 4 سپوت ملک کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوگئے ۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ سوگواروں کو صبر دے اور وطن کو دہشتگردد عناصر سے پاک کرے ۔دوسری جانب نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بھی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ، اور کہا کہ فوجی جوانوں نے جواں مردی اور دلیری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کردیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image