سندھ کے ضلع شکار پور کی اسپیشل کورٹ نے گرفتار پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ کی درخواس مسترد کردی ۔اسپیشل کورٹ شکار پور کے جج نے علی امین کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کو 26 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر سکھر سینٹرل جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔گذشتہ روز لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے زمان پارک جلاﺅ گھیراﺅ اور پیٹرول بم کیس میں پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے علی امین گنڈا پور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا
Leave feedback about this