شمالی وزیرستان میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق گاڑی کو متعدد گولیاں لگیں، محسن داوڑ بلٹ پروف گاڑی کی وجہ سے محفوظ رہے۔اس حوالے سے تفتیشی اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واقعے کے حوالے سے ڈی پی او شمالی وزیرستان روحان زیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم محسن داوڑ پر فائرنگ کرنے والے شدت پسندوں نے جوابی کارروائی کی۔ڈی پی او شمالی وزیرستان کا کہنا تھا کہ محسن داوڑ کو پولیس سیکیورٹی حاصل تھی، پولیس کی فائرنگ سے شدت پسند فرار ہوگئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ محسن داوڑ کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، وہ بالکل محفوظ ہیں، نامعلوم شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔
پاکستان
جرائم
شمالی وزیرستان میں محسن داوڑ کی گاڑی پر فائرنگ
- by web_desk
- جنوری 3, 2024
- 0 Comments
- 424 Views
- 12 مہینے ago
Leave feedback about this