شریعت عدالت کا خواجہ سرا بچوں کیلئے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ بنانے کا حکم تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

شریعت عدالت کا خواجہ سرا بچوں کیلئے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ بنانے کا حکم

fedral shareaat

شریعت عدالت کا خواجہ سرا بچوں کیلئے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ بنانے کا حکم

اسلام آباد:وفاقی شریعت عدالت نے وزارت انسانی حقوق کو حکم دیا ہے کہ خواجہ سرا بچوں کیلئے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کیا جائے۔عدالت نے پروٹیکشن یونٹ کے ایس او پیز کی تیاری کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔جس کے ارکان میں زمرد خان،ڈاکٹر امجد ثاقب رضا،چیئرپرسن این سی ایچ آر اور ندیم کشش شامل ہونگے۔کمیٹی24روز میں ایس او پیز طے کر کے عدالت میں رپورٹ پیش کر کے گی۔قبل ازیں وفاقی شریعت عدالت کے چیف جسٹس نے مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ حکومت ٹرانسجینڈر بچوں کو حقوق فراہم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہی کہ یہ بچے کہاں جائیں۔کیس کی آئندہ سماعت10جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

Exit mobile version