شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس پہلے مجھے آفر ہوئی تھی،ایمان علی انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس پہلے مجھے آفر ہوئی تھی،ایمان علی

raees entertainments news updates

شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس پہلے مجھے آفر ہوئی تھی،ایمان علی

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ایمان علی کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس سب سے پہلے انہیں آفر ہوئی تھی۔سوشل میڈیا پرایمان علی کے ایک انٹرویو کا کلب وائرل ہورہا ہے جس میں وہ بھارتی فلم رئیس کے حوالے سے بات کررہی ہیں۔میزبان اور اداکارہ عفت عمر نے ایمان علی سے سوال کیا کہ مجھے معلوم ہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ہماری ایک اور اداکارہ نے کی ہے لیکن رئیس پہلے آپ کو آفر ہوئی تھی مگر آپ نے ان سے اسکرپٹ مانگ لیا تھا آپ نے ایسا کیوں کیا؟جس پر ایمان علی نے کہا کہ اسکرپٹ مانگنا میرا حق ہے میں ا سکرپٹ پڑھ کر ہی کردار ادا کرنے کیلئے حامی بھرتی ہوں۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب انہوں نے ایک قریبی دوست کو بتایا کہ انہوں نے شا ہ رخ خان کی فلم کے ساتھ سکرپٹ مانگا تو سب حیران ہوگئے اور ان سے کہا کہ وہ پاگل ہیں جنہوں نے اتنا بڑا موقع اپنے ہاتھ سے گنوا دیا۔

Exit mobile version