انٹرٹینمنٹ

شروتی ہاسن فلائٹ میں 4 گھنٹے تاخیر ، ایئرلائن انتظامیہ پر برہم

شروتی ہاسن فلائٹ میں 4 گھنٹے تاخیر ، ایئرلائن انتظامیہ پر برہم

ممبئی: اداکارہ شروتی ہاسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر طویل پوسٹ کی جس میں انہوں نے بھارتی نجی ایئر لائن پر سخت برہمی کا اظہار کیا،”اگر کسی بھی وجہ سے فلائٹ میں تاخیر تھی تو ایئرلائن کو مسافروں کو اپ ڈیٹ کرنا چاہیے تھا اور اس کے لیے کوئی بھی طریقہ اختیار کیا جاسکتا تھا

، میں اور دیگر مسافر چار گھنٹے ایئرپورٹ پر پھنسے رہے”۔میں عام طور پر اس طرح شکایت نہیں کرتی لیکن آج ایئرلائن نے مسافروں کو پریشان کردیا، ہم چار گھنٹے سے بغیر کسی معلومات کے ہوائی اڈے پر پھنسے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے کہا کہ محترمہ شروتی ہاسن، ہمیں فلائٹ میں تاخیر سے پہنچنے والی تکلیف پر دلی افسوس ہے، ہم بخوبی سمجھتے ہیں کہ انتظار اگر بڑھ جائے تو کتنا تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔ فلائٹ میں تاخیر کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں موسم کی خرابی کی وجہ سے تاخیر ہوئی، جس کی وجہ سے آپریٹنگ ہوائی جہاز کی آمد متاثر ہورہی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image