شدید دھند کے باعث فضائی اور ریلوے آپریشن متاثر،مسافر پریشان پاکستان Roze News
پاکستان

شدید دھند کے باعث فضائی اور ریلوے آپریشن متاثر،مسافر پریشان

دھند سے آج 19 پرواز منسوخ

لاہور:ملک میں شدید دھند کے باعث پروازوں اور ٹرینوں کا نظام شدید درہم برہم ہوگیا جس کی وجہ سے مسافر سرد موسم میں انتظار کی کوفت اٹھانے پر مجبور ہیں۔لاہرو کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر شدید دھند کا راج برقرار ہے جس کے وجہ سے کئی ملکی وغیر ملکی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوگئیں جب کہ رن وے پر حد نگاہ50میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے استنبول جانے والی پرواز ٹی کے 715،استنبول سے آنے والی ترکش ایئر لائن کی پرواز ٹی کے714،مسقط جانے والی اومان ایئر لائن کی پرواز ڈبلیو وائے342منسوخ ہوگئیں جب کہ جدہ سے لا ہورآنے والی پرواز پی کے740کل جمعرات کو صبح ساڑھے 4بجے آپریٹ کروائی جائے گی۔

 

Exit mobile version