اسلام آباد:وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں توانائی عملدرآمدپلان پیش ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 4بجے ہوگا۔اجلاس میں توشہ خانہ پر وزراء کی کمیٹی تحقیقاتی رپورٹ پیش کریگی۔توانائی بچت اقدامات پر عملدرآمد پلان،ون سٹاپ سروس ایکٹ منظوری کیلئے پیش ہوگا۔ہارڈ شپ کیٹگری کی ایک دوا کی قیمت میں اضافے 54میں کمی کی سمری منظوری کیلئے پیش ہوگی۔کابینہ ای سی سی کے21دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کریگی جبکہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔a
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج،توانائی بچت عملدرآمد پلان پیش ہوگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج،توانائی بچت عملدرآمد پلان پیش ہوگا