شدید دھند ، 21 پرواز منسوخ ، 7 متبادل ائیر پورٹس منتقل پاکستان Roze News
پاکستان

شدید دھند ، 21 پرواز منسوخ ، 7 متبادل ائیر پورٹس منتقل

شدید دھند ، 21 پرواز منسوخ ، 7 متبادل ائیر پورٹس منتقل

شدید دھند ، 21 پرواز منسوخ ، 7 متبادل ائیر پورٹس منتقل

شدید دھند کے باعث آج ملک بھر میں 21 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ 6 پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دبئی سے پشاور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 284 نے کراچی میں ٹیک آف کیا۔ریاض سے ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 766 نے لاہور سے اڑان بھری۔شارجہ سے پشاور کی پرواز پی کے 258، دبئی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 112، ناجی ایئر کی ابوظہبی سے اسلام آباد کی پرواز پی اے 231 لاہور پہنچی۔دبئی سے سیالکوٹ جانے والی پرواز پی کے 180، اسلام آباد سے بحرین جانے والی پرواز پی کے 188 پشاور پہنچی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور کی پروازیں پی کے 302، 303، پی اے 402، 401، کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں ای آر 500، پی اے 401 منسوخ کردی گئیں۔دمام سے لاہور کی پرواز پی ایف 743، دبئی سے لاہور کی پرواز پی کے 236، مسقط کی پرواز پی ایف 733، جدہ سے لاہور سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 738، 739 بھی منسوخ کر دی گئیں۔اسلام آباد سے گلگت کی پرواز پی کے 601، 602، اسکردو کی پرواز 451، 452، دبئی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 233، ملتان سے کراچی کی پرواز پی کے 331 اور پی آئی اے القاسم سے ملتان کی پرواز پی کے 170 منسوخ کیے گئے شیڈول میں شامل ہیں۔

Exit mobile version