شدید دھند، اسلام آباد فلائٹ آپریشن متاثر پاکستان Roze News
پاکستان

شدید دھند، اسلام آباد فلائٹ آپریشن متاثر

شدید دھند، اسلام آباد فلائٹ آپریشن متاثر

شدید دھند، اسلام آباد فلائٹ آپریشن متاثر

اسلام آباد اور راولپنڈی کے گرد شدید دھند کے باعث اسلام آباد کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوا۔قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شارجہ سے اسلام آباد جانے والی پرواز کو حد نگاہ کم ہونے کے باعث پشاور میں اتارا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بحرین، لندن، دمام اور دبئی سے اسلام آباد آنے والی پروازوں کی آمد میں تاخیر ہوئی ہے۔اسلام آباد سے استنبول، دمام، بحرین، گلگت اور لندن جانے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے لندن جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز، دبئی جانے والی متحدہ عرب امارات کی پرواز روانگی کا انتظار کر رہی ہے جب کہ دھند کے باعث گلگت اور بحرین جانے والی پروازیں اسلام آباد سے روانہ نہیں ہو سکیں۔

Exit mobile version