شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے شاہ محمود قریشی کی رہائی کا عمل آج مکمل ہونے کا امکان بہت کم ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ابھی تک سائفر کیس کے ضمانتی حکم نامے کی مصدقہ نقول جاری نہیں کیں اور خصوصی عدالت کو اس بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی مصدقہ نقول جاری کرنے کے بعد ہی مطلوبہ کارروائی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کل اور پیر کو عدالتیں بند رہیں گی، تاخیر کے نتیجے میں شاہ محمود قریشی کو بغیر کسی وجہ کے اڈیالہ جیل میں قید رکھا جائے گا۔

Leave feedback about this