پاکستان سپر لیگ 8 کے فائنل میں ملتان سلطانز کیخلاف آل راؤنڈر فارمنس دکھانیوالے قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کیلئے وزیراعظم پاکستان نے تعریفی ٹوئٹ کی ہے۔اٹھارہ مارچ برو ز ہفتے کی شب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کرکٹ کے شائقین کا اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں کوئی بھی ہار کیلئے تیار نہ تھی، لیکن آخر میں چونکہ فاتح کسی ایک ٹیم کو ہونا تھا، قلندرز نے ایک رن سے کامیابی حاصل کی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور کی جانب سے 201 رنز کا ہدف دیاگیا۔ قلندر ز کی اننگز میں کپتان شاہین آفریدی نے محض پندرہ گیندوں پردھواں دھار 44 رنز اسکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں پانچ چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔
Leave feedback about this