حلب :شام میں اپوزیشن اور اس کے اتحادیوں نے ملک کے سب سے بڑے شہر حلب کے بیشتر حصوں پر قبضہ کرلیاجنگ پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ 2016 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ حلب پر سرکاری فوج کا کنٹرول ختم ہوچلا ہے۔ جھڑپیں جاری ہیں اور روسی لڑاکا طیاروں نے حلب کے کئی علاقوں پر حملے کیے ہیں۔ القاعدہ کی سابق شاخ سے تعلق رکھنے والوں پر مشتمل ایک جہادی اتحاد تحریرالشام اور اس کے حلیف دھڑوں نے حلب کے بیشتر اور اہم ترین علاقو پر قبضہ کرلیا ہے۔
حلب کے گورنر، پولیس کی لیڈرشپ اور سیکیورٹی برانچز شہر کے وسط سے نکل گئے ہیں، شہر میں تعینات سرکاری فوج اور کمک نکل بھاگی ہے۔ ایک صحافی نے بتایا کہ سرکاری فورسز چپ چاپ نکل گئیں، زیادہ خون خرابہ نہیں ہوا۔برطانوی خبر رساں ادارے نے شامی فوج کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اتھارٹیز نے حلف کا ایئر پورٹ بند کردیا ہے، شہر کی طرف آنے والے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں، لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
دنیا
شام پر فوج کا کنٹرول ختم ،اپوزیشن اور اتحادیوں نے قبضہ کرلیا
- by web_desk
- دسمبر 1, 2024
- 0 Comments
- 30 Views
- 3 دن ago
Leave feedback about this