کراچی(پ ر)کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای )نے سال 2025-26کے لیے اسلام آباد/ راولپنڈی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے۔جس کا چیئرمین یحیی سدوزئی، ڈپٹی چیئرمین رافع نیازی کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر اراکین میں طاہر فاروق، شکیل احمد ترابی، عدیل وڑائچ، عامر الیاس رانا، رائو خالد محمود، سلمان مسعود، میاں ابرار، جاوید بلوچ، عبدالسلام باتھ، تزئین اختر، سجاد عباسی، میاں فضل الہی، قسور جمیل روحانی، سید سفیر حسین شاہ اور محمد علی زنجانی شامل ہیں۔
کمیٹی کا مقصد وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں کام کرنے والے سی پی این ای کے رکن اخبارات و جرائد کے مفادات کا تحفظ کرنا، پرنٹ میڈیا کی سرگرمیاں جیسے فنکشنز، ورکشاپس اور سیمینارز وغیرہ کا انعقاد کرناتاکہ پرنٹ میڈیا کے معیارات کو فروغ حاصل ہو۔اس کمیٹی کا کام اسلام آباد اور راولپنڈی میں سی پی این ای کے اجلاس اور فنکشنز کے انعقاد میں اسٹینڈنگ کمیٹی کی معاونت کرنا، سیکریٹری جنرل/ اسٹینڈنگ کمیٹی کی طرف سے تفویض کردہ دیگر امور کی انجام دہی یقینی بنانا،پریس سے متعلق امور پر غور کرنا اور انہیں اسٹینڈنگ کمیٹی کو پیش کرنا، پریس کے کردار اور اہمیت کو اجاگرکرنے کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرنا ہوگا۔
Leave feedback about this