سی ٹی ڈی کی مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں کے7دہشتگرد گرفتار تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

سی ٹی ڈی کی مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں کے7دہشتگرد گرفتار

cttd

سی ٹی ڈی کی مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں کے7دہشتگرد گرفتار

اسلام آباد:دہشتگردی کی حالیہ لہر کے دوران سی ٹی ڈی کی کاروائیوں میں کالعدم تنظیموں کے7دہشتگرد گرفتارکر لیے گئے۔ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کی شناخت خالد محمود،محسن وقار،محمد عثمان،شیر محمد،لقمان رفیق اور فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد،اسلحہ اور ممنوعہ لیٹریچر برآمد کرلیا گیا۔گرفتار کیے گئے افراد صوبے کے حساس شہروں میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔

Exit mobile version