واشنگٹن:امریکہ کو اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین برفانی طوفان کا سامنا ہے جس سے معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں اور اب تک9افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔عالمی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاستوں اوہائیو،کینٹکی،میزوری اور کنساس میں میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی،ان ریاستوں میں درجہ حرارت منفی40ڈگری تک جانے کی پیش گوئی ہے۔مسلسل ہونے والی برفباری میں مجموعی طورپر9افراد ہلاک ہوگئے۔5ہزار پروازیں منسوخ اور22ہزار تاخیر کا شکار ہیں۔13لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔جارجیا،نارتھ کیرولائنا اور نیو یارک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
امریکا میں برفانی طوفان کی تباہی،9افراد ہلاک،5ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

امریکا میں برفانی طوفان کی تباہی،9افراد ہلاک،5ہزار سے زائد پروازیں منسوخ