کراچی:کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ آپریشن گارڈن نے وفاقی حساس ادارے کی معاونت سے حب ریور روڈ ناردرن بائی پاس کے قریب چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم ایس آر اے کے3دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق موچکو حب ریورروڈ ناردرن بائی پاس الواجد کوئٹہ دربارہوٹل کے قریب کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کے خلاف چھاپہ مار کر کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی پولیس نے کالعدم دہشت گرد تنظیم ایس آر اے کے 3دہشتگردوں فیاض علی جمالی،علی اصغر اور شعیب علی کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد،نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلیں۔
سی ٹی ڈی کی حب ریور روڈ پر کارروائی،کالعدم تنظیم کے3دہشتگرد گرفتار

زیارت: سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک