لاہور: لاہور کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، کاؤنٹر ٹیررازم فورس (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ننکانہ صاحب انٹر چینج کے قریب سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر فائرنگ کردی۔ ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے 3 ہینڈ گرنیڈ، 3 ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز وائر، 2 رائفلیں، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے ننکانہ انٹر چینج کے قریب شاہراہ کی ناکہ بندی کر دی ہے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں نے لاہور پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی تھی۔
پاکستان
جرائم
سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے
- by web_desk
- ستمبر 18, 2024
- 0 Comments
- 200 Views
- 3 مہینے ago
Leave feedback about this