سیہون میں پسند کی شادی کرنیوالی خاتون ٹیچر کو قتل کیے جانے کی تصدیق ہوگئی ، پولیس کے مطابق انکوائری میں نورین فاطمہ ے قتل کی تصدیق ہوگئی ہے گرفتار ملزم محسن مہر کی نشاندہی پر لڑکی کا چچا جمن مہر بھی گرفتار کرلیاگیاہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ نورین فاطمہ کو جس پستول سے گولی لگی وہ پستول جمن مہر کا ہے ، گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے ، ملزمان کو آض سیہون کی عدالت میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائیگا۔نورین فاطمہ کو 6 روز قبل گھر میں گولیاں مار کر قتل کیاگیا تھا نورین فاطمہ کے ورثاءنے واقعے کو خودکشی قراردیا تھا نورین فاطمہ کے شوہر کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا ، مقدمے میں نورین کے بھائی محسن مہر اور والد محمد مہر نامزد ہیں ۔
سیہون پسند کی شادی کرنیوالی خاتون ٹیچر کی موت کا معمہ حل ہوگیا

سیہون پسند کی شادی کرنیوالی خاتون ٹیچر کی موت کا معمہ حل ہوگیا