سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار گرفتار سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار کو ملتان سے گرفتار کر لیا گیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق زاہد بہار پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 220 سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔ اس حوالے سے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ زاہد بہار کو رات گئے آر او آفس کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے جوائنٹ سیکریٹری سعید الرحمان بنگش کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق سعید الرحمان بنگش کو پولیس نے ضیاءالدین اسپتال کے قریب سے حراست میں لیا ہے۔
Leave feedback about this