لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے۔صوبائی دارالحکومت میں مریم نواز کا سیلابی صورت حال اور امدادی سرگرمیوں کے جائزہ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام محکمے سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہیں، موجودہ صورت حال کا کئی دہائیوں کے بعد سامنا کرنا پڑا۔
بھارت نے سپل وے کھولے جس سے دریا بپھر گئے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا، بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے پر معاملات زیادہ خراب ہوئے۔سیلاب کے دوران پوری ٹیم کی خدمات قابل ستائش ہیں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتی ہوں ادارے سیلاب متاثرین کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔
مسلسل بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتِ حال پیدا ہوئی،جہاں جہاں سیلاب کا خطرہ ہے وہاں لوگوں کا بروقت انخلا مکمل کیا جائے، ہم سب عوام کو جواب دہ ہیں، سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، عوام کو کھانا ، پینا اور دیگر سہولیات فراہم کررہے ہیں۔کوئی بھی متاثرہ شخص خود کو تنہا نہ سمجھے، ریسکیو آپریشن میں 6لاکھ متاثرین اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،ملتان ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، قصور اور دیگر خطرات والے علاقوں میں لوگوں کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں۔
تازہ ترین
سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے: مریم نواز
- by web_desk
- اگست 31, 2025
- 0 Comments
- 150 Views
- 1 مہینہ ago

Leave feedback about this