لاہور:پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی سیاسی اور معاسی بحران اور میری حکومت گرانے کا واحد ذمہ دار جنرل باجوہ ہیں،پرویز الٰہی نے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس لکھ کر بھیج دے جسے جمعہ کو گورنر کو ارسال کردوں گا۔لاہور میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی دو آزاد سیاسی جماعتیں ہیں،ق لیگ کی جنرل باجوہ کے حوالے سے اپنی پالیسی ہے جب کہ تحریک انصاف یہ سمجھتی ہے کہ موجودہ حالات کے ذمہ داری جنرل باجوہ ہیں۔عمران خان نے کہا کہ نیب جنرل باجوہ کے کنٹرول میں تھا جنرل (ر)باجوہ نے میری مخالفت کے باوجود سب کو این آر او دیا۔موجودہ سیاسی اور عاشی بحران کے ذمہ دارل جنرل(ر)باجوہ ہیں اور میری حکومت گرانے کا واحد ذمہ دار جنرل باجوہ ہیں۔
ادارتی پسند
سیای ومعاشی بحران اور میری حکومت گرانے کے واحد ذمہ دار جنرل(ر)باجوہ ہیں،عمران خان
- by Rozenews
- دسمبر 20, 2022
- 0 Comments
- 1141 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this