کھیل

سڈنی ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستان کے 7 کھلاڑی آوٹ، 200 رنز مکمل

سڈنی ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستان کے 7 کھلاڑی آوٹ، 200 رنز مکمل

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور یہ اس وقت غلط ثابت ہوا جب دونوں اوپنرز بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔سڈنی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے میچ میں اوپنرز عبداللہ شفیق اور ڈیبیو کرنے والے سعید ایوب کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، دونوں اوپنرز نے صرف 2 گیندوں کا سامنا کیا اور کوئی رن بنانے میں ناکام رہے۔پاکستان کی تیسری وکٹ 39 رنز پر گری جب بابر اعظم 26 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، آوٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی سعود شکیل تھے جنہوں نے 5 رنز بنائے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ 96 رنز پر گری، شان مسعود 35 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔دونوں بلے بازوں کی ذمہ دارانہ شراکت سے ٹیم کا سکور 190 رنز تک پہنچا جس کے بعد محمد رضوان 88 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔پاکستان کی ساتویں وکٹ 220 رنز پر گری، ساجد خان 15 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔اس دوران آغا سلمان نے ایک اینڈ تھاما اور رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا، اس دوران انہوں نے 8 چوکوں کی مدد سے 64 گیندوں پر ففٹی اسکور کی۔واضح رہے کہ سڈنی ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، امام الحق اور شاہین آفریدی کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ صائم ایوب اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال شامل ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image